لاہور( پ ر ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے راہنما و سابق چےئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور بعض دوسرے عناصر کی جانب سے پاک چین کوریڈور منصوبہ کی مخالفت پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے ذمہ دار عہدوں پر موجود سیاستدانوں کو ملکی ترقی کا راستہ روکنے کا کوئی حق نہیں ۔ ڈاکٹربلال صوفی نے کہاہے کہ ملکی تاریخ کی سب سے اہم سرمایہ کاری اور منصوبہ پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے ایسے رہنماؤں کو اپنی پارٹی پالیسی کا ہی خیال کر لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ پورے پاکستان کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے اور آگے چل کر صوبوں کیترقی کا مظہر ہوگا۔ میاں محمد نواز شریف کی عمدہ حکمت عملی کی وجہ سے سفارت کاری کی کامیابی کے بعد یہ منصوبہ سامنے آیا ہے جو ملکی معیشت کو بہتر بناتے ہوئے تمام صوبوں کی تقدیر بدل دے گا ۔ ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا کہ بعض لوگ ایسے کلا باغ نمبر 2 منصوبہ قرار دے کر اسکے خلاف سازش میں مصروف ہیں انکی سازشوں کا قلع قمع بہت ضروری ہو گیا ہے۔