لاہور: پاکستان نے کل جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھینند ن کو رہا کر کے عالمی دنیا میں پاکستان کا پرچم ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا ہے، بھارتی پائلٹ کو سخت سیکورٹی کے حصار میں واہگہ بارڈر لیجایا گیا، اور ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا، اس ساری تقریب میں ایک خاتون محو ِ نظر بنی رہیں، اور لوگ سمجھتے رہے کہ یہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی اہلیہ ہیں لیکن حقیقت سامنے آتے ہی پاکستانیوں سمیت بھارتی بھی حیران رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر جب بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جا رہا تھا ، تو اس موقع پر پاکستان کی ایک بہادر بیٹی بھی سر اُٹھا کر، اپنے چہرے پر خوشی لیے ابھینندن کے ساتھ چل رہیں تھیں، بھارتیوں سمیت پاکستانی بھی حیران تھے کہ یہ خاتون دراصل ہیں کون؟ تو انکی حقیت سامنے آگئی ہے۔ پاکستانی کی اس بہادر بیٹی کا نام ہے ڈاکٹر فریحہ بگٹی جو کہ پاکستانی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا ڈیسک ہیں،ڈاکٹر فریحہ بگٹی اہم عہدے کی حامل ہونے کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے کافی فعال ہیں۔ ڈاکٹر فریحہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں جواب بھی جمع کروا چکی ہیں۔ 2017ء میں کلبھوشن کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر بھی ڈاکٹر فریحہ موجود تھیں جنہوں نے بھارتی جاسوس کے اہل خانہ کی رہنمائی کی تھی۔خیال رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہم امن کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں، اس لیے پاکستان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ بھارتی قیدی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دے گا، عمران خان اس فیصلے کو نہ صرف پوری دنیا میں سرہا گیا بلکہ بھارتیوں میں بھی پاکستان کا امیج مثبت ہوا ہے۔