اسلام آباد (یس اردو نیوز )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی ،اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو رہا تھا پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بھی رابطہ کیاگیا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی ۔