بارسلونا(نمائندہ خصوصی)بارسلونا بلدیہ سے فارغ کی جانیوالی پاکستانی نژاد مشیر اور ترجمان سیوتات بیا ہماجمشید نے خاتون میئر آدا کولاؤ کیخلاف اپنی برطرفی کے فیصلے کیخلاف عدالت پہنچ گئیں۔ہماجمشید کو سیوتات بیا میں مشیر اور ترجمان کے عہدے سے ہماجمشید کو نااہلی اور عدم صلاحیت کی بناء پر انکے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا اور ان کیخلاف فیصلہ سیوتات بیا کی بلدیہ میں ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔اپنی برطرفی کے بعد ہماجمشید نے احتجاج کا راستہ بھی اپنایا تھا مگر کوشش باآور ثابت نہ ہوئی،اب انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہےاور ان کا موقف ہے کہ فتح انکی ہوگی کیونکہ ان کو نسل پرستی کی بناء پر انکے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور سیوتات بیا کی کونسلر گالا پن میرے عہدے پر اپنی کسی دوست کو لگوانا چاہتیں تھیں ۔دوسری جانب سیوتات بیا کی کونسلر گالا پن کا کہنا تھا کہ ہماجمشید کو انکے عہدے سے برطرف کر نے کی وجہ سیوتات بیا کی بلدیہ میں انکے خلاف عدم اعتماد کی فضاءکا ہونا تھا اور یہ فیصلہ ’’بارسلونا این کمیون‘‘کا فیصلہ تھااور سیاست میں پارٹی کا فیصلہ مقدم ہوتا ہے۔
ہماجمشیدکے وکیل کی جانب سے دائر کئے گئے کیس کی نقل ذیل میں دی جارہی ہے۔
http://www.elespanol.com/espana/20160226/105239708_0.html