گجرات (صغیراحمدقمر) سپیشل افراد کوتعلیم و تربیت کے بہتر مواقع کی فراہمی سے انہیں عام افراد کی طرح بہتر طریقے سے زندگی گذارنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے، معاشرے کو اجتماعی طور پر ذمہ داری نبھاتے ہوئے خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں تک لانا ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈاکٹر اعجاز بشیرصدر ڈیسنٹ ویلفئیر سوسائٹی گجرات نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر لالہ موسیٰ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ خصوصی بچے ملک کا سرمایہ ہیں جنہیں قدرت نے بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے تاہم ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے مواقع فراہم کرنا ہیں سپشل ایجوکیشن سنٹرز میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم اب بھی بڑی تعداد میں بچے گھروں تک محدود ہیں جنہیں تعلیمی اداروں تک لانا ہوگاتاکہ ترقی کے سفر میں وہ ہمارے شانہ بشانہ ہوں نہوں نے کہا کہ حکومت، منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ جس طرح تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہی ہے اسی طرح خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کرنے چاہئیں