ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 36ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔پولیو ورکرز پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر اقبال وٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ۔تفصیلات کے مطابقننکانہ میں پولیو مہم 14مارچ سے پورے زور شور سے شروع ہے اس دوران 2لاکھ 36ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔پولیو لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری ہے۔ ویکسین ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے۔ پولیومہم میں اپنے5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹراقبال وٹو نے پولیو مہم کے دوران مامور ٹیموں کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹراقبال وٹو نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ضلع میں پولیو مہم 14مارچ سے شروع ہو کر 18مارچ تک جاری ہے۔ جس کے دوران کل 551ٹیمیں تشکیل 2لاکھ 36ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلاائیں گی