پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدرڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ کے والد حاجی محمدشفیع کمبوہ مرحوم جو ایک سال قبل وفات پا گئے تھے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے ختم برسی کی محفل گزشتہ روز پیرس کے نواحی علاقہ پیئرفیت مسجد میں ہوئی۔
ختم برسی کی محفل سے ممتاز عالم دین جناب علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن صاحب شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے خطیب سابق نائب صدرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سجادہ نشین دربار عالیہ بگھارشریف تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی نے ایمان افروز خطاب کیا۔
اور دیگر علماءکرام نےبھی بھرپورشرکت کی۔ اختتامی دعا علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن صاحب نے کروائی جبکہ ختم برسی کی محفل میں پیرس بھر سے سیاسی وسماجی، مذہبی جماعتوں اور صحافی برادران کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ ختم قل برسی محفل کے اختتام پر لوگوں نے ڈاکٹر ارشادعلی کمبوہ کے ساتھ فرداً فرداً اظہار افسوس کرتے رہے۔