سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)میاں برادران پاکستان کی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے قائد ین کا ویثرن ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرائے عالمگیرکے راہنما ڈاکٹر خلیل حیدر جرال نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ ایٹمی پاور اور پر امن پاکستان آذاد دنیا میں خودمختار ملک کا نام ہے، لیکن پاکستان کے اندرونی معملات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اس سے پہلے بھی سامنے آئے اب ایم کیو ایم سا بق ناظم کراچی مصطفے کمالاور انیس قائم خاکوانی کے انگشافات کے بعد اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی پرکئی سوالیا نشان ہیں دنیا یاد رکھے پاکستان میں بیس کروڑ امن پسندعوام کا ملک ہے میاں برادران ملک و قوم کے خلاف کسی شیطانی کو برداشت نہیں کریں گے اگر کسی کو ہماری دلیری پر شک ہے تو وہ ذہن صاف کرلے ، پاک فوج اور عوام اس کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور دشمن کا منہ توڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔