سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنما ڈاکٹر خلیل حیدر جرال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہر سال میں آنے والا 14 اگست ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہم نے قیام پاکستان سے پہلے قائد اعظم سے کیا تھا جبکہ حصول پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمارے لہو کو گرمانے کے لیے کافی ہیں مگر بد قسمتی سے ہم اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ ہر سال عہد کرتے ہیں مگر بھول جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہمیں سوچنا ہوگاکہ ہم کون اور کیاہیں اور ہماری منزل کیا ہے کیا ہم اپنے عہد کو نبھا رہے ہیں نہیں تواس کے بعد فیصلہ کرنا ہوگا کہ دنیا ہم سے کیا امیدیں رکھتی ہے اور ہمارے لیے کیا بہتر ہے اگر درست فیصلہ کرلیاتو منزل خود ہمارے قدموں میں ہوگی یاد رکھیں دوسروں سے بہتری کی امیدیں دیوانے کے خواب کے سوا کچھ بھی نہیں ہمیشہ منزل انھیں ملتی ہے جو کوشش کرتے ہیں اور ہم ابھی تک سوچ بچار میں گم ہیںآج قیام پاکستان کو سالوں ہو چکے ہیں دیکھا جائے تو بہت ٹائم گزرگیامگر دیر نہیں ہوئی پاکستانی عوام باصلاحیت قوم ہے ہمیں آپس کی تقسیم کو ختم کر کے منزل کی طرف سفر کا آغاز کرناہے اب بھی اگر کوشش کی جائے تو منزل دور نہیں بس جواں جذبوں کو جگانے کی ضرورت ہے میں پورے یقین سے کہتاہوں قائدین مسلم لیگ ن میاں برادران کے زیر قیادت آنے والے دنوں میں روشن مستقبل قوم کا منتظرہوگا۔