پٹنہ: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے سابق ڈائرکٹر اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام کو فرینکفرٹ(جرمنی) کی طرف سے اردو ادب کی مجموعی خدمات کے لیے سال 2016 کا علامہ اقبال ایوارڈ دیا جائے گا۔
یہ اطلاع اردو نیٹ جاپان کے مدیر اعزازی برائے ہندوستان کامران غنی صبا نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر خواجہ اکرا م کو یہ ایوارڈ 2 جون 2016کو فرینکفرٹ، جرمنی کی ایک باوقار تقریب میں دیا جائے گا۔ اس موقع پر ‘اقبال اور گوئٹے’ کی فکر پر مبنی بین الاقوامی سمینار اور مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر خواجہ اکرام الدین فرمائیں گے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر رضوان الرحمن شعبۂ عربی جواہر لال نہرو نیورسٹی کی شرکت بھی ہوگی۔
اردو نیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر اور جاپان انٹرنیشنل جرنلسٹ ایسو ایشن کے صدر ناصر ناکاگاوا نے ڈاکٹر خواجہ اکرام کو اقبال ایوارڈ کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔