برنلے (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر بریشن لیگ برطانیہ کے ڈاکٹر مسفر حسن، میاں نجیب انصاری، محمد اسلم، چوہدری ظفر ایڈووکیٹ، ریاض رضا، ڈاکٹر ذوالفقار علی، چوہدری محمد اخلاق، ابراہیم حسن، عمر مرزا، راجہ افتخار نے ایک مشترکہ بیان میں لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ جناب امان اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امان صاحب کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر ایک مخلص راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
بیان میں لبریشن فرنٹ کے قائدین و کارکنان اور امان اللہ خان صاحب کے خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور انکے کارکنان و اراکین خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔