لیڈز : جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے فریڈم موومنٹ برطانیہ کے صدر کونسلر غلام حسین سے ملاقات کی ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر کی صورتحال پت تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کونسلر غلام حسین نے جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالیہ انتخابات اور انس میں ممکنہ منظم دھاندلی اور وفاق کی جانب سے وسائل کے بے پناہ استعمال کی تفصیلات سے آگاہ۔ ڈاکٹر مسفر حسن نے کونسلر غلام حسین کو برطانیہ میں ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر مشترکہ حکمت عملی اور برطانیہ میں تحریک آزادی کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرنے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس بات پر ایفاق رائے ہوا کہ دیگر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔