کراچی؍اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ فوادچودھری سےمہنگائی پرسوال ہوا،جواب میں اپوزیشن پرتنقیدکردی،یومیہ اربوں روپےقرض بڑھ رہاہے،فوادچودھری جواب کیوں نہیں دیتے؟ عوام سمجھ چکےہیں حکومت نااہلی چھپاناچاہتی ہے،مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے،عمران خان کی حکومت پہلےہی سال بری طرح بےنقاب ہوچکی :
بی آر ٹی ایک خونی منصوبہ بن گیا ہے، پنجاب میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہو رہی، بلوچستان میں پی ایس ڈی پی پر جھگڑا چل رہا ہے، سلیکیٹڈ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے: ڈاکٹر نفیسہ شاہ