counter easy hit

ملک بھر کی لیبارٹریز میں یومیہ 79 ہزارکورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد موجود ہے،

بحرین کے تعاون سے نرسنگ کے لئے یونیورسٹی بنے گی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لا رہی ہے، ہمارے پاس ملک بھر کی لیبارٹریوں میں یومیہ 79 ہزارکورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد موجود ہے، بحرین کے تعاون سے نرسنگ کے لئے یونیورسٹی بنے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کا جو حال کیا گیا وہ ہم سب کے سامنے ہے۔

نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ہمارے لاکھوں بچے گندا پانی پینے سے مر جاتے ہیں۔ اس وقت ملک میں 22 کروڑ عوام کے لئے صرف 85 ہزار نرسیں ہیں۔

عالمی معیار قواعد کے مطابق 80 لاکھ نرسز ہونی چاہئیں۔ ہماری حکومت نے نرسنگ شعبے کو فوکس رکھتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے اقدامات کیے ہیں۔

گزشتہ حکومتوں نے کبھی ہیلتھ کے سسٹم کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔ بحرین کے تعاون سے نرسنگ کے لئے پہلی پبلک سیکٹر یونیورسٹی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے اس وقت ملک بھر میں 129 لیبز کام کر رہی ہیں۔ ان لیبارٹریز میں ہمارے پاس روزانہ 79 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہیں۔ ہمارے پاس تکنیکی سٹاف کی کمی کے باعث اس وقت روزانہ 30 سے 35 ہزار ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

پاکستان اپنا این 95 ماسک بنانے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ 769 ہسپتال کورونا وائرس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ حکومت کورونا وائرس کی وبا سے بہترین طریقے سے نمٹ رہی ہے۔ حکومت صحت کے حوالے سے اصلاحات کرنے جارہی ہے۔ ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کے لئے ہمیں بڑے پیمانے پر ہیلتھ ریفارمز کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن اپنا روایتی کردار ادا کرنے کی بجائے ہیلتھ ریفارمز میں ہمارا ساتھ دے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website