ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)نومنتخب بلدیاتی عہدیداران پر مشتمل ویلفےئر کمیٹیاں جلد بنائی جائیں گی۔قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،بلدیاتی عہدیداران کو چاہیے کہ عوام الناس کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگر،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل بہت جلد مکمل ہوجائے گا۔ایم پی اے کاشف رنگ الہی پڈھیار،چےئرمین،وائس چےئرمینوں اور جنرل کونسلرز کو چاہیے کہ وہ اپنی اپنی یونین کونسل کے دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل کریں۔ایم پی اے رانا جمیل حسن المعروف رانا گڈ خاں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر عید کے فوراً بعد تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں نومنتخب بلدیاتی عہدیداران چےئرمینوں،وائس چےئرمینوں اور جنرل کونسلرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی جو عوامی مسائل کے حل کے لیے نہ صرف انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کریں گی بلکہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی اٹھائیں گی۔ان خیالات کااظہار قائم مقام ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے جمنیزیم ہال میں ضلع بھر سے آئے نومنتخب یونین کونسلز،چےئرمین،وائس چےئرمین اور کونسلرز کو وزیراعلی کا پیغام پہنچانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رانا جمیل حسن المعروف گڈ خان نے کہا کہ میں ان نومنتخب بلدیائی اراکین کو انتخاب جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔الیکشن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو ان پر اعتماد ہے۔چےئرمینوں،وائس چئیرمینوں اور جنرل کونسلرز کو چاہیے کہ وہ اپنی اپنی یونین کونسل کے دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل حل کریں۔ایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگ نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ان نومنتخب بلدیائی عہدیداران کو چاہیے کہ عوام الناس کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔عوام نے جس قدر اعتماد سے انہیں منتخب کیا ہے یہ اس سے زیادہ جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کریں۔ایم پی اے کاشف رنگ الہی پڈھیار نے نومنتخب بلدیائی اراکین سے خطاب کے دوران کہا کہ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی وجہ سے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی عمل میں نہیں لائی ۔بہت جلد یہ عمل ہوجائے گا۔ان نومنتخب اراکین کو چاہیے کہ علاقائی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔