لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )انچارج بی ایچ یو گنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے کہا ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر طاہر بشیر کی قیادت میں ہم لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں بی ایچ یو گنجہ 24گھنٹے ساتوں دن خصوصا ڈلیوری کیلئے کھلا ہے ماں بچے کی صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں موجودہ حکومت لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ڈاکٹر شہباز ملک نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر طاہر بشیر ہمارے مسائل بھی حل کرائیں گے تاکہ ہم بہتر انداز سے لوگوں کا اعلاج کرسکیں ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے وہ فراہم کیا جائے اور ملازمین کے رہنے کیلئے کواٹرز کی مرمت کرائی جائے 24/7کے حوالے سے ہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں ہم ای ڈی او ڈاکٹر طاہر بشیر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری کوارڈنیٹر RMNCHڈاکٹر لیاقت علی ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر علی شاہ کی قیادت میں صحت کے حوالے سے اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے