اسلام آباد (یس ڈیسک) پمز اسپتال سے پولیس کو دی جانے والی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہد نواز کو گولی پچھلے حصے کو متاثر کرتی ہوئی دماغ میں پیوست ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حملہ آورنے دس سے پندرہ فٹ کے فاصلے سے گولی چلائی۔ ڈاکٹر شاہد نواز کے دماغ سے نکالی جانیوالی گولی فورینزک ٹیسٹ کے لیے پولیس کے حوالے کردی گئی، اسپتال ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد پر حملے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے حوالے کردی گئی تھی۔جب گولی لگی تو ڈاکٹر شاہد شیڈ کے نیچے تھے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی رینج شیڈ تک نہیں تھی۔