لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پی ٹی وی آزاد نہیں، پی ٹی وی کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، جیل میں صرف پی ٹی وی نیوزاور ہوم آتا ہے،پی ٹی وی سپورٹس نہیں آتا،عمران خان سے اب کھانے پینے کیلئے پی ٹی وی کیلئے 20ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج مانگا جارہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نادیہ مرزاکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں صرف پی ٹی وی نیوزاورپی ٹی وی ہوم آتا ہے لیکن پی ٹی وی سپورٹس نہیں آتا۔پی ٹی وی سپورٹس کیوں نہیں چلایا جاتا، اس کا مجھے علم نہیں۔وہی شخصیات وہاں بیٹھ کرجو آصف زرداری کے قصیدے پڑھ رہے ہوتے تھے، نوازشریف کے قصیدے پڑھ رہے تھے وہی آج عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے،جب میں نے پی ٹی وی چھوڑا تھا توآڈٹ رپورٹ کے مطابق 1.6بلین کا خسارہ تھا۔لیکن اب پی ٹی وی آڈٹ نہیں کروانا چاہ رہا، بلکہ عمران خان نے کہا جا رہا ہے کہ ہمیں 20ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج دیں۔یہ پتا نہیں کون سی شخصیات ہیں جوعمران خان کواس طرح کے مشورے دے رہے ہیں، ان کا خیال ہے کہ بیس ارب کا پیکج مل جائے اور ہم کھائیں پئیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے پی ٹی وی کہیں بھی آزاد نظر نہیں آرہا، یہاں سے اندازہ لگائیں کہ آڈٹ رپورٹ ہی غائب کردی گئی ہے ، جس رپورٹ کی مد میں میں پیشیاں بھگت رہا ہوں۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ ایک پیپر تھا جوعدالت میں پیش کیا گیا۔ کاشف ربانی جس نے پیسا کھایا اور ڈاکٹرشاہد مسعود نے تصدیق کی ہے۔لیکن یہ شاہد مسعود نے دستخط نہیں کیے تھے بلکہ نیچے سب نے دستخط کیے تھے وہ پیپر ہی غائب کردیا گیا ہے۔میں سوچ رہا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں نے بغیر پڑھے پیپر پر دستخط کردیے ہوں۔