لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ یوں لگ رہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کسی بڑے آدمی کی گستاخی کر بیٹھے ہیں، اس لیے وہ پھنس گئے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود کی وکالت کی مخالف کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی وی کے وکلاء ہیں اور یہ ادارہ فواد چوہدری کے انڈر آتا ہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ بہت سارے لوگوں کو بہت سے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پروگرام شروع کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی قابلیت پر کوئی شک نہیں کر سکتا، جب سے ڈاکٹر صاحب کو گرفتار کیا گیا ہے تب سے ان سے کوئی ملنے نہیں گیا، جو کرپشن کرتے رہے انکی ضمانتیں بھی ہو چکی ہیں لیکن ڈاکٹر صاحب ابھی تک زیر عتاب ہیں میری اطلاعات کے مطابق حامد میر نے وزیر اعظم عمران خان سے بات کی جو ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، حامد میر کے رابطے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے فوراً یف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی بات کی لیکن افسوس کچھ نہ ہوسکا ، پی ٹی وی فواد چوہدری کے نیچے آتا ہے اور پی ٹی وی کے وکلاء ہی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کے خلاف ہیں۔
رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ میرا شک ہے ڈاکٹر صاحب کسی بہت بڑی شخصیت کی گستاخی کر بیٹھے ہیں ، عمران خان کو بھی ان سے کوئی ایشو نہیں اور نہ ہی وزراء کو ہے لیکن پھر بھی لگتا ہے کہ وہ کسی بہت بڑی شخصیت کے خلاف چلے گئے ہین جو انہیں اب بھگتنا پڑ رہا ہے۔