counter easy hit

سانحہ لاہور تمام اہل اسلام اور پاکستانی قوم افسردہ ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب

Dr. szrh office

Dr. szrh office

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)سانحہ لاہور تمام اہل اسلام اور پاکستانی قوم افسردہ ہے، گلشن اقبال پارک میں بے گناہ نہتے بچوں کو دشمن نے خون میں نہالا دیا ، ایسے کرنیوالے انسان کہلانے کے لائق نہیں اور نہ ہی ان کو کوئی مذہب ہے ڈاکٹر شذرہ منصب گزشتہ روز ایم این اے حلقہ NA 137ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ لاہور 27مارچ کی شام گلشن اقبال پارک میں بے گناہ معصوم بچے اور بچیوں کو اسلام اور پاکستان کے دشمنوں نے خون میں نہلا دیا ۔ جس پر تمام اہل اسلام اور پاکستانی قوم سوگوار ہے اس قسم کی دہشت گردی ہمارے حوصلوں کو پس پشت نہیں کرسکتی ملک اسلام کیلئے بنا ہے جو قیامت تک قائم رہے گا دشمن کی بزدلانہ یہ حرکت کوئی نئی نہیں پاکستان کو انشاء اللہ تعالیٰ ہم سب مل کر عنقریب اس دہشت گردی کی لعنت سے پاک کر دیں گے جو ہمارے معصوم بھائی ، بہن بیٹے اس سانحہ میں شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔