پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری دو ہفتے پا کستان میں گزرنے کے کے بعدواپس لندن روانہ ہو گئے۔
Dr Tahir-ul-Qadri left for London
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادی 31 اگست کو واپس وطن لوٹیں گے۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری نے کہاکہ میں کہیں چھوڑ کر نہیں جارہا،واپس آؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو تیسری بار بےگناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ انھیں نیب میں پیش ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکے گی۔