پیرس (نمایندہ خصوصی) شیخ القرآن علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اس مرتبہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر یورپ کے مختلف ملکوں کے دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران وہ ہالینڈ میں ہوں گے جہاں سے عید کے دن وہ فرانس تشریف لاییں گے۔
فرانس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر فرانس نے ان کے دورے کے حوالے سے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ہمارے نماءندے کے مطابق علامہ طاہر القادری 21 اگست کو فرانس پہنچیں گے ۔
وہ جمعۃ المبارک کے دن 24 اگست 2018 کو 12ایونیو ڈس انٹرپرنیورز، 95400ویلیءرز لا بیل میں انسان کی اخلاقی وروحانی ترقی کے موضوع پر خطاب بھی کریں گے۔ اس سلسلے میں پیرس میں ان کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی میں ان کے معتقدین کی خاصی تعداد موجود ہے جو ان کی آمد کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔
12 Avenue Des, Entrepreneurs, 95400, Villers le bel, France