پیرس : ڈاکٹر طاہر القادری مسلسل سفر اور تنظیمی امورمیں مصروفیات کے وجہ سے بیمار ہو گئے۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے کمر میں پھوڑے کا اپریشن کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری جو گزشتہ دونوں فرانس آئے تھے ایمر جنسی ڈاکٹر کو چیک اپ کروانے ہسپتال پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ضروری ٹسٹ لے کر دوسرے دن دوبارہ ہسپتال آنے کو کہا۔رپورٹس آنے پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر طاہرا لقادری کے آپریشن کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کی کمر میں ایک پھوڑا بنا ہو اتھا جس کی وجہ سے اٹھنے بیٹھنے اور سفر کرنے میں شدید تکلیف محسوس کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کا پھوڑا نکال دیا گیا اور ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
چوہدری محمد اعظم نے میڈیا کو بتایا ۔کہ ڈاکٹر طاہر القادری اب الحمد للہ صحت یاب ہیں ۔اور ہسپتال سے گھر شفت کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں نے 24گھنٹے کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔