counter easy hit

حکومت کی جانب سے عہدے سے فارغ کرنے پر ڈاکٹر عمر سیف میدان میں آ گئے ، خاموشی توڑ دی

لاہور (ویب ڈیسک)پنجا ب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمرسیف کو حکومت نے عہدے سے ہٹا دیاہے تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑ تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے تمام بڑے کام ہم نے کئے ہیں اس لیے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی فارغ کر دیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف کا کہناتھا کہ پاکستان میں جتنے بھی آئی ٹی کے بڑے کام ہوئے ہیں وہ ہم نے کیئے ہیں ، مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی میں یہ فیصلہ کیا جائے گا ، ابھی میں نے اپنے مستقبل کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے آئی ٹی یونیور سٹی کی وائس چانسلر شپ اور چیئر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پوسٹ سے فارغ کردیا گیاہے اور اس کا پروانہ مجھے کل مل جائے گا ، انہوں نے کہا پنجاب میں ہم نے بہت بڑے بڑے کام کئے ہیں،پٹواریوں کا نظام ، تھانوں کو کمپیوٹرائز ڈ کردیا ہے ، پنجاب میں ڈینگی بھی خود کار نظام کے تحت ختم کیاگیا اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بھی خودکارنظام کے تحت لائی گئی۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔