counter easy hit

ڈاکٹر عظمیٰ کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

ملائیشیا میں پاکستانی شہری طاہر سے شادی کرنے والی ڈاکٹرعظمیٰ کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔

Dr. Uzma was allowed to went for India

Dr. Uzma was allowed to went for India

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے طاہرعلی اوربھارتی خاتون عظمیٰ کی درخواستوں کی سماعت کی۔ہائی کورٹ نے عظمیٰ کوبھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے اصلی امیگریشن فارم عظمیٰ کے حوالے کردیا۔ عدالت نے عظمیٰ کومکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ فیصلہ سنتے ہی عظمیٰ کمرہ عدالت میں لڑکھڑا کرگر پڑی جس پر ڈسپنسری سے ڈاکٹرز کو طبی امداد کے لیے طلب کرلیا گیا۔

طاہرنے جج سے عظمیٰ سے صرف 2 منٹ کے لیےعلیحدہ ملاقات کی درخواست کی تو عظمیٰ نے انکار کر دیا جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست رد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ طاہر سے نہیں ملنا چاہتیں تو ہم زبردستی نہیں کرسکتے۔ واضح رہے عظمیٰ نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا تھاجس میں کہا گیا تھاکہ طاہرجھوٹا ہے جس نے نکاح نامے پر زبردستی دستخط کرائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website