ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)شیعہ رہنما و سماجی کارکن ڈاکٹر زاہد حسین زوارکی رسم چہلم ادا کر دی گئی اور بعد میں مرحوم کے ایصال ثوا ب کیلئے مجلس عزا ء امام حسین ؑ کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے شیعہ رہنما و سماجی کارکن ڈاکٹر زاہد حسین زوار کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ بیری والا چوک میں ادا ہوئی جس میں شہر کی مذہبی سیاسی ، سماجی ، صحافتی اور سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ مرحوم کی جو خدمات ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا رسم چہلم کے اختتام پر مجلس عزا امام حسین ؑ ہوئی جس میں ذاکر زوار انتظار ، علامہ صفدر عباس ، علامہ مظہر عباس بخار ی نے عزداران حسین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی امام حسین ؑ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے اور باطل کا سامنا کرنا چاہیے جس طرح آپ نے باطل کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا ہمیں بھی نہیں جھکانا چاہیے جب بھی کبھی ضمیر کے سودے کی بات ہو تو ڈٹ جاؤ تم حسین ؑ کے انکار کی طرح آپ نے اپنے نانا نبی کریم ﷺ کے دین کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ بے مثال ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائینگی آپ نے اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی ہے اختتام مجلس پر شبہیہ تعزیہ اور علم برآمد ہوا جلوس میں عزداران حسین ؑ نوحہ خوانی اور سینی کوبی کرتے رہے جواسد عباس ، ارشد علی بٹ ، عدیل قمر کی زیر نگرانی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر فاطمۃ الزہرہ ؑ میں اختتام پذیر ہوا اور بعد میں ملک پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔