ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) انجمن جعفریہ سٹی ننکانہ صاحب کے سابقہ صدر، سماجی کارکن اور امن کمیٹی ضلع ننکانہ کے ممبر ڈاکٹر زاہد حسین زوار رضائے الہی سے انتقال کرگئے ان کا نماز جنازہ ہاکی اسٹیڈیم میں ادا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن جعفریہ سٹی ننکانہ صاحب کے سابقہ صدر ، سماجی کارکن اور امن کمیٹی کے ضلع ننکانہ کے ممبر ڈاکٹر زاہد حسین زوار رضائے الہی سے انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ہاکی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی ، سماجی اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس کے بعد مرحو م کی تدفین حسینی باغ میں کی گئی ننکانہ صاحب کی تمام مذہبی و سماجی رہنماؤں نے مرحوم کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مرحوم کی ننکانہ صاحب کی عوام کیلئے بیشمار خدمات ہیں ان کی کمی کبھی نہیں پوری ہوگی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل ان کی رہائش گاہ بیری والا چوک میں آج صبح 9:00بجے ادا کی جائیگی شرکت کی اپیل ہے۔