counter easy hit

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے ڈرافٹ 10اگست کو ہونگے

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلیے ڈرافٹ 10اگست کو ہونگے جس سے ہر ٹیم کیلیے 11 کرکٹرز کا انتخاب ہوگیا۔

Draft for National T-Twenty20 cricket will be held on August 10

Draft for National T-Twenty20 cricket will be held on August 10

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 25اگست سے 10ستمبر تک ملتان میں ہوگا،8ریجنل ٹیموں کے ایونٹ میں ہر اسکواڈ کے11کرکٹرز کا انتخاب ڈرافٹ سسٹم سے ہوگا،ان میں ایک ایمرجنگ پلیئر کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آٹھوں ریجنز کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ  کپتانوں سمیت 4،4کرکٹرز کے نام 6اگست تک بجھوا دیں، یہ پابندی بھی عائد کی گئی کہ اسکواڈ کی قیادت کرنے والے پلیئر کا حتمی فیصلہ کرنے سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کرتے ہوئے انھیں اعتماد میں لیں۔

بعد ازاں 10 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے ڈرافٹ کے عمل میں ہر ریجن کیلیے دیگر 11کرکٹرز کا انتخاب کرنے والے سلیکشن پینل میں ٹیم کا نامزد کپتان بھی شامل ہوگا،ایک قومی سلیکٹر، ریجنل ایسوسی ایشن کے سربراہ اور ہیڈ کوچ کپتان کے ساتھ باہمی مشاورت سے دستیاب پول میں سے کھلاڑی منتخب کرینگے۔ یاد رہے کہ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے بعد پی سی بی قائد اعظم ٹرافی کی ریجنل ٹیموں کیلیے بھی ڈرافٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرچکا ہے، ہر اسکواڈ میں صرف 10کھلاڑی مقامی ہونگے،سابق کرکٹرز اس فیصلے کو ریجنزکے کرکٹرز کی حق تلفی قرار دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website