تاریخی واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور برٹش وار ڈرامافلم چرچل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
Drama film ‘Churchill’ first trailer released
جوناتھن ٹیپلزکے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ڈی ڈے سے24 گھنٹے قبل اْٹھائے جانے والے تاریخی اقدامات کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں چرچل کا مرکزی کرداربریان کاکس نبھارہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جان سلیٹری،مرنڈا رچرڈسن،جیمز پیورفائے اور ایلا پرنل شامل ہیں۔ نِک ٹوسیگ اور پال وین کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 2جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔