اگرانسان خواب میں کسی انجان شخص کودیکھے بیداری میں بھی اسی کو دیکھے گا۔اوراسی طرح عمل کرے گااگراس کوخواب میں غلط کام کرتادیکھےتوصاحب خواب بھی بیداری میں وہی عمل کرے گاجووہ کررہاہے ۔کبھی کسی ایک انسان کودیکھنارزق اورعمرکے منتہی ہونے کی طرف اشارہ کرد یتاہے ،خوف زدہ شخص خواب میں دوانسانوں کویکجادیکھےتوخوف سے مامون ہوگا۔تین اشخاص کودیکھناگناہوں سے بچنے کی بشارت ہے خواب میں کسی جان پہچان والے شخص کودیکھنابیداری میں اس سے یااس کے شبیہ سے کچھ حاصل کرنے کی دلیل ہے ۔اگراس سے کچھ حاصل کیاتواس کے ساتھ محبت کرے گا ۔اوراس کی امیداس سے پوری ہوگی۔اگراس سے قمیص لے لی توولایت نصیب ہوگی ۔اگررسی لے لی تویہ وعدہ کرنے پردلالت کرتاہے۔اگراس سے مال لے لیاتوان کے درمیان عداوت اوربغض ہوگا۔معروف آدمی کی دلالت خوداس کی ذات یااس کاہمشکل یااس کاشہراوران کے پیشے پرہوتی ہے ۔خواب میں کسی مشہورومعروف آدمی کودیکھاکہ وہ بلندمرتبہ پرفائز ہوایابلندمرتبہ سے نیچے گرگیاتوپہلی صورت میں نزول خیراوردوسری صورت میں نزول شرکی علامت ہے
Ad: