شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ نے جیل میں ڈرائیور کے ذریعے منشیات کی فروخت کے بارے میں اپنے موقف سے عدلیہ کو آگاہ کردیا ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے ڈرائیور پر ایک درخواست کے ذریعے الزام لگایا گیا تھا کہ وہ جیل میں منشیات کی فروخت کروانے کا کام کرتا ہے ، جس کے موبائل فون نمبرجو درخواست میں درج تھا کا ڈیٹا حاصل کیا جائے تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔اس بارے میں ڈسٹرکٹ جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو انکوائری کرکے مفصل رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی تھی مگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ جج کو آگاہ کیا ہے کہ یہ درخواست گمنام شخص کی طرف سے ہے اور ڈرائیور امانت علی کی ڈیوٹی جیل کی ایمبولنس گاڑی پر ہے جس کا جیل میں آنا جانا نہ ہے۔