ملتان میں آندھی کے ساتھ بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور سمیت کئی شہروں میں رات کو ہونے والی بارش کے بعد دن بھر تیز ہوائیں چلتی رہیں، جن سے پارہ بھی گرا رہا۔
لاہور: (یس اُردو) سہ پہر کو تیز آندھی چلی اور بادل چھا گئے۔ بوندا باندی سے کئی روز سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں رات گئے سے سحری تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار رہا۔ دن بھر چلنے والی تیز ہواؤں نے پارہ بھی گرائے رکھا۔موسم کی خبر دینے والوں نے آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد، بالائی و جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب، سندھ اور جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ دادو میں پارہ 48 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سبی میں 47 درجے گرمی نے شہریوں کو بے حال کئے رکھا۔