تھرپارکر…تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں کے باعث آج بھی 2نومولود بچے انتقال کرگئے،48 دنوں کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 149 ہوگئی ہے۔
تھر کے صحرا میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،آج بھی سول اسپتال مٹھی 2نومولود بچے جان کی بازی ہار گئے۔ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی کے باعث مختلف امراض میں مبتلا بچے زیر علاج ہیں ۔