ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروںمیں دوا ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال جاری ہے۔ مریض دواوں کیلئے پریشان ہیں۔ حکومت نے بلیک میل ہونے سے انکار کر دیا۔لاہور،ملتان، چیچہ وطنی ،حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال سمیت دیگر شہروں میں بیشترمیڈیکل اسٹور بندتا حال کھل نہ سکے۔میڈیکل اسٹور بند ہونے سے مریض دواؤں کے لیےپریشان ہیں۔پنجاب حکومت نے بلیک میل ہونے سے انکار کر دیا اور ڈرگ ایکٹ پر عمل درآمد کرانے کا عزم کیا ہے۔