بارڈر پر فائرنگ سے دو اسمگلر ہلاک ہو گئے۔ منشیات کی بڑی مقدار اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ رینجرز نے لاشیں قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
واہگہ: (یس اُردو) بارڈر پر علی الصبح بھارت کی جانب سے دو افراد کے داخل ہونے کی اطلاع ملی۔ ڈیوٹی پر موجود رینجرز جوانوں نے گشت شروع کر دیا۔ گشت کے دوران دو افراد کو بارڈر کے نزدیک دیکھا گیا، رینجرز اہلکاروں کی جانب سے جب انہیں رکنے کا کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ رینجرز کے جوانوں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں سمگلرز موقع پر ہی مارے گئے۔ موقع پر جوان پہنچے تو بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ اسلحہ بھی پکڑا گیا۔ لاشیں قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔