counter easy hit

کئی شہروں میں خشک سردی ، شہری مختلف بیماریوں کا شکار

Dry winter in many cities, citizens suffer from various diseases

Dry winter in many cities, citizens suffer from various diseases

دیامر میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی مزید بڑھ گئی، مختلف شہروں میں خشک سردی کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکارہورہے ہیں۔

ادھروادی کوئٹہ اور بلوچستان کےمختلف شہروں میں سردی کی لہر نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، تاہم خشک موسم کے باعث موسمی بیماریوں نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔

کو ئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ قلات میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گر یڈ ،دالبندین میں5ڈگری سینٹی گریڈ، خضدار میں 10اورژوب میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران صوبےکے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنےکاامکان ہے۔ملتان میں بھی موسم کی تبدیلی نے شہریوں پر خوشگوار اثرات مرتب کئے ہیں، تاہم خشک سردی کے باعث لوگ موسمی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں ۔

ملتان میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں اب آہستہ آہستہ تبدیلی متوقع ہے اور سردیوں کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے ساتھ دھند کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

آج ملتان میں میں دھند کی حد نگاہ 5 سو میٹر رہی، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تاہم شہر میں اسموگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب خشک موسم سے شہریوں میں نزلہ ، زکام اور کھانسی جیسی شکایات بڑھ رہی ہیں تاہم پہلی بارش کے بعد ہی موسمی بیماریوں میں کمی آ جائے گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website