لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ )ڈی ایس پی شاہد نواز وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ نے مختلف سکولوں کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد نواز وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کے حکم پر تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے میں واقع مختلف سکولوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور انتظامات فول پروف بنانے کیلئے ہدایات جاری ک یں اور کہا کہ موجودہ حالات میں سکولوں کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات تسلی بخش کیے جائیں تاکہ دہشتردی کے واقعات کو روکا جاسکے اور سکولوں میں فی الفور فول پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع نہ ہوسکے