counter easy hit

ڈی ایس پی کھاریاں نے بتیس سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو انتظامات کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔

DSP Kharian

DSP Kharian

کھاریاں(نیئر صدیقی سے)ڈی ایس پی کھاریاں سرکل نے بتیس سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو اکتیس جنوری تک فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیلئے سرکلر جاری کر دیا۔ سکیورٹی کے انتظامات نہ کرنے والے سکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ ڈی ایس پی کھاریاں ملک محمد منظور ۔ گزشتہ روز ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک محمد منظور نے کھاریاں سرکل کے ایس ایچ اوز کے ذریعے بتیس سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے واضح طور پر متنبہ کیا ہے جن تعلیمی اداروں کو نوٹس بھجوائے گئے ان میں تھانہ کھاریاں صدر کے گیارہ، ڈنگہ کے دس، ککرالی گیارہ اور گلیانہ کے سات تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ کہ اکتیس جنوری تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیں اور تعلیمی اداروں کے آس پاس ہتھ ریڑھی لگانے والوں کو منع کر دیں۔ ورنہ اکتیس جنوری کے بعد سکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے گا۔