counter easy hit

کراچی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک ڈرائیورسمیت جاں بحق

کراچی: عزیزآباد مکا چوک پرنا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک اوران کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔

DSP traffic with driver killed from firing in Karachi

DSP traffic with driver killed from firing in Karachi

کراچی کے علاقے عزیز آباد کے قریب مکا چوک پرموٹر سائیکل پرسوارنامعلوم افراد نے ڈی ایس پی ٹریفک کریم آباد محمد حنیف کی موبائل پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک موقع پرہی جاں بحق جب کہ ڈرائیورسلطان زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اورزخمی ڈرائیورسلطان کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پولیس وین پر دوطرف سے فائرنگ کی گئی، جائے وقوعہ سے ملنے والئے خول فارنزک لیب بھیج دیئے گئے ہیں جب کہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پرنوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اوردہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرفائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکارشہید جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website