کراچی : پولیس کے مطابق خاکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیار کئے گئے خاکے دہشت گردوں سے اسی فیصد مشابہت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب مقتول ڈی ایس پی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی افتخار زیدی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ نمبر 15/129 میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔