ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسڑ کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں نصب دو عدد جنریٹرز اپنی بنیاد پوری کرچکے ہیں ہسپتال انتظامیہ کے بار بار ٹھیک کروانے کے باوجود بھی لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کا لوڈ برداشت نہیں کرسکتے اور بند ہوجاتے ہیں جنریٹروں کے بند ہونے سے ہسپتال میں مریضوں، لواحقین اور عملہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کاکام ٹھپ ہو کر رہ جاتا ہے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کو دو عدد نئے جنریٹرز مہیا کیے جائیں تاکہ مریضوں، لواحقین اور عملہ کی مشکلات کم ہوسکیں ۔