کراچی میں گزشتہ ہفتے ڈیفنس کے پوش علاقے سے اغواء ہونے والی دعا منگی کا پتہ اب تک نہ لگ سکا تاہم اس کیس کو تفتیشی حکام نے بسمہ کے اغواء کیس سے ملتا جلتا قرار دیدیا۔
تفتیشی افسران نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سال مئی میں ڈیفنس میں گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی بسمہ کیس سے جڑے شواہد اور تحقیقات کرنے والے افسران سے مشاورت شروع کر دی ہے
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں چار سے پانچ ملزمان شامل ہیں اور دونوں کیسز میں ملزمان رابطےکے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
تفتیشی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان جدید ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹ ہیں اور رابطوں کے لیے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔