counter easy hit

دبئی ائیرپورٹ میں سامان کیلئے قوانین سخت

— فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز
— فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز

اگر تو آپ آئندہ چند دنوں میں دبئی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہاں کے ائیرپورٹ میں نافذ ہونے والے نئے قوانین کو ضرور جان لیں ورنہ اضافی خرچہ کرنا پڑسکتا ہے۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 8 مارچ 2017 سے دبئی ائیرپورٹ میں مسافروں کے سامان کے حوالے سے نئے قوانین کا نفاذ ہورہا ہے اور اب وہاں راﺅنڈ بیگز کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ فلیٹ سرفیس نہ ہونے اور زیادہ بڑے سائز کے بیگ ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر مسترد کردیا جائے گا۔ان قوانین کے مطابق اگر بیگز طے کردہ معیار کے مطابق نہ ہوئے تو ان میں موجود سامان دوبارہ ڈبوں میں پیک کیا جائے گا جس کے لیے مسافروں سے اضافی فیس لی جائے گی۔

دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مختلف شکلوں یا بڑے سائز کے بیگز کے نتیجے میں اکثر جدید ترین سسٹم بھی متاثر ہوا ہے اور یہ سامان کے جام ہونے کا باعث بھی بنتے ہیں جس کے باعث لوگوں کو زحمت کا سامنا ہوتا ہے۔ان نئے قوانین کے حوالے تمام بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ دبئی ائیرپورٹ کی ویب سائٹ، موبائل ایپ وغیرہ پر بھی اسے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔دبئی ائیرپورٹ کے ٹرمینل آپریشنز کے نائب صدر کے مطابق ‘جو مسافر ممنوعہ بیگز لے کر آئیں گے انہیں آپشن دیا جائے گا کہ وہ فیس ادا کرکے اپنے سامان کو ڈبوں میں پیک کروالیں’۔دبئی ائیرپورٹ میں سامان ہینڈل کرنے والا سسٹم دنیا میں سب سے بڑا ہے جس کی پٹی 140 کلو میٹر طویل اور 75 فٹبال اسٹیڈیم جتنے رقبے کو کور کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website