شارجہ میں نابینا اور کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لئے بریل رسم الخط رکھنے اور خود کار طریقے سے بولنے والی اے ٹی ایم متعارف کرا ئی گئی۔یہ اے ٹی ایم عربی اور انگریزی میں کی پیڈ اور آواز کی مدد سے معاون کیا گیا ہے۔اس اے ٹی ایم کو اسپیکر اور ہیڈ فونز کے ذریعے رازداری کے ساتھ بھی سنا جا سکتا ہے۔ اے ٹی ایم میں ایک کے بجائے تین سیکورٹی کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔ویل چیئرپر چلنے والے افراد بھی اس اے ٹی ایم کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس اے ٹی مشین میں تمام سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ۔