counter easy hit

بریکنگ نیوز: کورونا قیمتی جان لے گیا۔!!! عالمی شہرت یافتہ نیوز اینکر وائرس سے ہلاک۔۔۔ انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقیم دبئی کے معروف نیوز اینکر رچرڈ کورام کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے چینل 33 کے شہرت یافتہ نیوز اینکر رچرڈ کورام کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔رچرڈ کورام 80 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر تھے جب وہ چینل 33 میں نیوز اینکر تھے اور ریڈیو پر بھی ایک پروگرام کی میزبانی کرتے تھے۔ نیوز اینکر اور ریڈیو میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ رچرڈ کورام نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر ایونٹ منیجمنٹ کمپنی بھی کھولی اور متحدہ عرب امارات میں فن و ثقافت سے متعلق کئی شوز بھی منعقد کرائے وہ کچھ برسوں سے برطانیہ میں ہی مقیم تھے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 55 ہزار تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار ہوگئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

News Anchor Richard Koram Photo File

News Anchor Richard Koram Photo File 2

News Anchor Richard Koram with wife Photo File

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website