باکو (ویب ڈیسک) متنازعہ ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز لیک ہونے والی آڈیو کال ان کی اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ہے اپنے انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کے ساتھ لیک ہونے والی کال کی تصدیق کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ
TO DOWNLOAD VIDEOS FROM THIS WEB SITE
- SHARE THE STORY IN 10 FACEBOOK GROUPS..
- THEN RIGHT CLICK ON THE VIDEO AND CHOOSE SAVE AS VIDEO
- SAVE VIDEO TO YOUR DESKTOP
ان کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بات ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کی ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کوئی دھمکی نہیں دی ، جہاں میری ضرورت پڑے گی وہاں میں سامنے آکر بات کروں گی، نہ میں کسی کی دھمکیوں میں آﺅں گی اور نہ میں کسی کو دھمکی دیتی ہوں۔ حریم شاہ نے کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں جانتے ہی کیا ہو، جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے، ہم ظاہری لبادہ اوڑھ کر پاکیزگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مجھے پتا نہیں ہے کہ ہماری قوم کے لوگ کتنے بزدل ہیں؟ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی۔ کچھ روز قبل ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے حکومتی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے وزراء اور ورکرز کے خلاف ثبوت منظرِ عام پر لانے کی دھمکی دے ڈالی۔ جس کے بعد حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں اور سوشل میڈیا صارفین میں اس حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی تھی کیونکہ اس بار معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شامل تھے۔آج اس ساری صورتحال میں ایک نیا موڑ یہ آیا ہے کہ حریم شاہ اور پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک آڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔ یہ کال بظاہر حریم نے ریکارڈ کی ہے جس میں فیاض چوہان انہیں میڈیا پر زیادہ آنے سے روک رہے ہیں اور سمجھا رہے ہیں کہ میڈیا شاطر ہے اور آپ کو غلط طور پر استعمال کرے گا۔