دبئی: دبئی میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی صدارت میں پارٹی اجلاس ہوا۔
جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلی اور وزیراعلیٰ کے معاونین کے تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ میں خاتون وزیر کو شامل کیا جائے گا۔