متحدہ عرب امارات میں منی ایکسچینج میں دن دیہاڑے پڑنے والے ڈاکے میں ڈاکو آنسو گیس پھینک کر دس لاکھ درہم لے اڑے۔
ابو ظہبی : (یس اُردو نیوز) کرامہ میں واقع منی ایکسچینج کی برانچ میں پانچ نقاب پوش مسلح افراد نے شام چار بجے کے قریب دھاوا بولا۔ ڈاکوؤں نے سٹاف پر آنسو گیس پھینکی اور دس لاکھ درہم لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس شاخ کو سیکورٹی رسک کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔