دبئی میں اسلامک افیئرز چیریٹیبل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فتویٰ سیکشن پر ایک سوال پوچھا گیا کہ کسی کے علم میں لائے بغیر اسکا وائی فائی استعمال کرنا جائز ہے
دبئی (یس اُردو) دبئی میں اسلامک افیئرز چیریٹیبل ڈیپارٹمنٹ نے بغیر اجازت کسی کا وائی فائی استعمال کرنے پر فتویٰ جاری کیا ہے ۔ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک شخص کی طرف سے کیے گئے سوال کہ کیا کسی کے علم میں لائے بغیر اس کا وائی فائی استعمال کرنے کی اجازت ہے؟اس سوال کو اسلامک افیئرز چیریٹیبل ڈیپارٹمنٹ کے فتویٰ سیکشن میں پوچھا گیا تھا ۔جواب میں یہ فتویٰ دیا گیا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی چیز کا استعمال ممنوع ہے اور وائی فائی کا استعمال اپنی سروس کو سبسکرائب کروا کر ہی کرنا چائیے ۔اس میں مزید کہنا تھا کہ جب زیادہ صارف ایک ہی کنکشن سے وائی فائی استعمال کرتے ہیں تو اس سے رفتار پر بھی فرق پڑتا ہے ۔فتویٰ کیا ہے ؟اسلامک سپریم آف کونسل امریکہ کے مطابق فتویٰ ایک اسلامک قانونی اعلان ہے جو کہ کسی خاص مسلے پر علماء یا مفتی کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے ، یہ کسی فرد یا ادارے کی طرف سے پوچھے گئے کسی ایسے مسلے پر جاری کیا جاتا ہے جب بات واضح نہ ہو ۔ویب سائٹ کونسل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی نئے مسلے پر بات کرنے سے معاشرے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے ، خاص طور پر جب مسلہ ٹیکنالوجی سے متعلق ہو ۔