دبئی: پولیس نے زیادتی کی رپورٹ درج کروانے والی متاثرہ برطانوی خاتون کو جنسی تعلقات کے شبے میں حراست میں لے لیا۔غیر ملکی
خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں برطانوی خاتون کو کچھ نوجوانوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر خاتون پولیس کے پاس اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی رپورٹ درج کروانے گئی تاہم پولیس نے رپورٹ درج کروانے کے بجائے خاتون کو ہی جنسی تعلقات رکھنے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔
دبئی میں ایک لاء فرم کی خاتون ڈائریکٹر کا پولیس کے اقدام پر کہنا تھا کہ یو اے ای کی پولیس اکثر زنا بالجبر یا زنا بالرضا کے درمیان فرق نہیں کرپاتی اور اکثر انصاف طلب کرنے والوں متاثرہ لوگوں کو ہی حراست میں لے کر سزا دے دیتی ہے۔
اہم خبر! ایشوریا کو فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے والا گرفتار
دوسری جانب برطانوی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاتون اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں جب کہ یو اے ای حکومت سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔ بعد ازاں برطانوی خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جب کہ کیس کو عدالت لے جایا گیا جہاں اس پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔